• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان، فوجی کمانڈروں کا 24 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق

کراچی (نیوزڈیسک)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شدید لڑائی کے بعد حریف فوجی کمانڈروں نے منگل کی شام سے 24گھنٹے کی جنگ بندی پراتفاق کیا ہے۔انھوں نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن سے فون پرگفتگو کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔سوڈان کی حکمراں فوجی کونسل کے رکن جنرل شمس الدین قباشی نے العربیہ ٹی وی کو بتایا کہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگی اور طے شدہ 24 گھنٹوں سے آگے نہیں بڑھے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید