• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی جانب سے غریب و مستحق خاندانوں میں خوراک پیکیج کی تقسیم

کوئٹہ (پ ر)پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کے ذریعے محنت کشوں، غریب و مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک پیکیج کے پیکٹس کوئٹہ، کچلاک ، چمن اور دیگر علاقوں میں تقسیم کیے گئے، بلوچستان کے قبائلی عمائدین و معززین نے محنت کش او مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ملک امان اللہ خان کاکڑ، محمد آصف ترین، حاجی لالو اچکزئی، میر لیاقت لہڑی ،برات خان خلجی ، سراد قاسم خان ، میر جعفر لانگو اور دیگر نے عوامی جمہوریہ چین کے رمضان المبارک پیکیج پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چائنا کی دوستی جسم و روح کی مانند ہے جس سے زندگی بنتی ہے انکی جانب سے غریب و مستحق خاندانوں کے لئے خوراک کا پیکیج کسی نعمت سے کم نہیں، ہم عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی قو م کی ہر مشکل گھڑی میں ایک سچے ،مخلص دوست و بھائی بن کر نمایاں خدمات انجام دی ہیں جسے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ عالمی دنیا بھی بطور مثال پیش کرتی ہے، چینی سفارتخانے کی جانب سے بھیجا گیا راشن کوئٹہ شہر سریاب ، پشتون آباد، کچلاک چمن، کان مہترزئی اور دیگر علاقوں میں تقسیم کیا گیا ، اس موقع پر راشن وصول کرنے والے خاندانوں کی خوشی دیدنی تھی جس پر انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کیا اور پاک چین دوستی کے نعرے بھی لگائے ۔
کوئٹہ سے مزید