• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(افضل بٹ) آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی کامیابی پر خوشیاں منانے اور مٹھایاں بانٹنے والی پاکستان تحریک انصاف کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور انہوں نے عملی طور پر چوہدری انوار الحق کیساتھ عدم تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم میگ ن کے درمیان طے شدہ پاور شئیرنگ فارمولے تحت جمعرات کے روز نو منتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے وزارت عظمیٰ مسلم لیگ ن کے کرنل ریٹائرڈ وقار نور اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فیصل راٹھور نے وزارت کا حلف اٹھا لیا اور سپیکر کے انتخاب کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 20اپریل کو ڈھائی بجے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے اور اسی روز تین بجےا سپیکر کا انتخاب ہونا تھا جس کیلئے پاور شئیرنگ فارمولے کے تحت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر اور اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے آزاد کشمیر پارلیمانی کمیٹی کے نام ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں یہ کہا گیا کہ وزارت عظمیٰ آزاد کشمیر کے الیکشن میں تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے پرویز نے آڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مرکزی قیادت نے یہ فیصلہ کیا تھا اگر مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین اسمبلی اپنی جماعتوں سے بغاوت کر کے وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کرتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں حکومت قائم کر سکتے ہیں لیکن یہ کہیں فیصلہ نہیں ہوا تھا کہ تحریک انصاف وزارت عظمیٰ کا الیکشن پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر لڑے گی اسلیئے اب تحریک انصاف نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم الیکشن ہاریں یا جیتیں چوہدری مقبول احمد سپیکر شپ کیلئے ہمارے امیدوار ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید