• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ و اغوا کا الزام، ہنی سنگھ نے خاموشی توڑ دی

معروف بھارتی گلوکار، میوزک پروڈیوسر، ریپر، گیت نگار اور اداکار ہردیش سنگھ المعروف ہنی سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایک ایونٹ آرگنائز کے خلاف انہیں بدنام کرنے کےلیے اغوا اور حملے کا الزام لگانے پر کیس داخل کریں گے ان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات ان کی شہرت کو داغ دار کرنے کی کوشش ہے۔ 

اس سے قبل ایک ایونٹ کمپنی کے مالک نے ممبئی پولیس کے پاس یو یو عرف ہنی سنگھ اور دیگر کے خلاف اپنے اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ 

جس پر اب ہنی سنگھ نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پر ردعمل میں کہا کہ یہ ان پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام ہے۔ 

انہوں نے اس موقع پر خبردار کیا کہ ان کی قانونی ٹیم اس معاملے پر بہتان طرازی اور بدنام کرنے کے حوالے سے الزامات پر  کیس داخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ ہنی سنگھ کے خلاف ویوک رامن نامی ایک شخص نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی گئی تھی کہ اس نے ہنی سنگھ کا پروگرام باندرہ کرلہ کمپلیکس میں آرگنائز کیا تھا، اس کے مطابق رقم کی ٹرانزیکشن میں غلطی کے باعث یہ ایونٹ منسوخ ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ہنی سنگھ اور دیگر نے اس پر حملہ کرکے اسے اغوا کیا۔

پولیس کے مطابق ویوک رامن نے 19 اپریل کو تحریری شکایت بی کے سی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید