• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، مین پوری، گٹکا اور دیگر منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد پولیس اور انتظامیہ نے مین پوری، گٹکا اور دیگر منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 36 گھنٹوں میں آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران ضلع بھر میں 119 مقدمات درج کئے گئے اور 144 ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف 2 مقدمات سٹی تھانہ میں درج اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا  گیا ہے۔ فورٹ تھانہ میں 6 مقدمات درج اور 6 افراد گرفتار کئے گئے۔ مارکیٹ تھانہ میں 1 مقدمہ درج اور 2افراد گرفتار کئے گئے، سخی پیر میں 3 مقدمات میں3ملزمان گرفتار، کینٹ میں 3 مقدمات درج،3گرفتار ، جی او آر تھانہ میں 1 مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ، اسی طرح پھلیلی میں 6 مقدمات میں 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید