کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب کی شمالی ریاست لدھیانہ میں مبینہ طور پر زہریلی گیس کے اخراج سے 11افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گیس کے باعث 9 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالےسے لدھیانہ میں قانون ساز اسمبلی کی رکن راجندر پال کور چھینہ نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ایک ٹیم ماہرین کے ہمراہ گیس لیک ہونے کی وجہ اور گیس کی نوعیت جاننے کے لئے وقوعہ پر موجود ہے۔