• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام حملہ، پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) پہگام حملہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی بھونڈےالزامات کا بھانڈا پھوٹ کیا، بھارتی حکام نےٹافی اورچاکلیٹ ریپر، ووٹر کارڈ ، ناقص سیٹلائٹ فون کےذریعے عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے جوڑنےکی ناکام کوشش کی ہے۔ معروف بین الاقوامی ادارے کے ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونےکے شواہد جمع کرائے ہیں اوردعویٰ کیا ہےکہ یہ شواہد محض نظریہ یا قیاس پر نہیں بلکہ پاکستانی سرکاری شناختی دستاویزات، نادرا کے بائیومیٹرک ڈیٹا، فرانزک بیلسٹکس، ڈی این اے اور دیگر ٹھوس شواہد پر مبنی ہیں۔ بھارتی حکام نےٹافی اور چاکلیٹ ریپر، ووٹر سلپس ، ناقص سیٹلائٹ فون ، پھٹی ہوئی قیض کے ذریعے عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے جوڑنےکی ناکام کوشش کوشش کی۔بھارتی حکام نےوثوق سےکہاکہ یہ تینوں عسکریت پسند واقعی پاکستان سے تعلق رکھتے تھے اور کوئی بھی نام فرضی نہیں تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید