• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے آئل ڈپو پر یوکرین کے حملے سے آگ لگ گئی، ماسکو کے حملے میں 7 افراد زخمی

کیف/ماسکو(نیوزڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے۔ روس کے آئل ڈپو پر یوکرین کے حملےسے آگ لگ گئی جبکہ روسی فوج کے یوکرین پرحملے میںسات افرادزخمی اور کئی گھرتباہ ہوگئے ۔دونوں ملکوں کی افواج نے ایک دوسرے کےمتعددڈرون حملے ناکام بنانے کےبھی دعوے کئے ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین نے ایک ڈرون حملے میں روس کے بحیرۂ اسود کے تفریحی شہر سوچی کے قریب ایک بڑے آئل ڈپو کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔روسی حکام کے مطابق، کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرا گیا جس سے وہاں آگ لگ گئی۔ واقعے کے باعث سوچی ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

دنیا بھر سے سے مزید