• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے 10 مصروف ترین ایئرپورٹ جو سالانہ 4 سے 5 کروڑ مسافروں کو ہینڈل کرتے ہیں

کراچی (اسد ابن حسن) دنیا کے 10مصروف ترین ایئرپورٹ جو سالانہ 4سے 5کروڑ مسافروں کو ہینڈل کرتے ہیںجن میں سیاح، زائرین اور کاروباری افراد شامل ہیں، ان کے بارے میں ایک بین الاقوامی ایوی ایشن ادارے نے فہرست جاری کر دی ہے۔ ان ایئرپورٹ میں سیاحت کے حوالے سے روم، زائرین کے حوالے سے جدہ، سعودی عرب اور کاروباری مسافروں کے حوالے سے بنگلور، انڈیا شامل ہیں۔ پہلے نمبر پر روم کا لینارڈو ایئرپورٹ، دوسرے نمبر پر جرمنی کا میونخ ایئرپورٹ، تیسرے نمبر پر امریکہ کا جارج بش ایئرپورٹ، چوتھے نمبر پر لندن کا گیٹوک ایئرپورٹ، پانچویں نمبر پر بگوٹا کا ایل ڈوراڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، چھٹے نمبر پر تائیوان کا تایو یوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ساتویں نمبر پر جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، آٹھویں نمبر پر بنگلور کا کیمپی گواڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نویں نمبر پر چین کا شنگھائی ایئرپورٹ اور دسویں نمبر پر سڈنی کا کنگز فورڈ اسمتھ ایئرپورٹ شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید