• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی خفیہ اداروں کے سابق سربراہان کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بند کرانے کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی خفیہ اداروں کے سابق سربراہان نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو ایک خط لکھا ہے جس میں غزہ میں جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط پرشن بٹ اور موساد جیسی جاسوس ایجنسیوں کے سابق سربراہان سمیت 550 افراد نے خط دستخط کئےہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو جنگ بندی کی طرف "مائل" کریں۔خط پر دستخط کرنے والوں میں شن بٹ کے پانچ سابق سربراہان— ایلون، نداف آرگامان، یورام کوہن، یعقوب پیری اور کارمی گیلون اور تین سابق فوجی چیف آف سٹاف،سابق وزیر اعظم ایہود باراک، سابق وزیر دفاع موشے یعلون اور دان ہالوتز شامل ہیں۔خط میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ اسرائیلی فوج نے طاقت کے ذریعےحماس کی فوجی تشکیل اور طرز حکمرانی کے خاتمے کےمقاصد حاصل کرلئے ہیں ۔ اب یرغمالیوں کی باحفاظت واپسی کا مقصد ایک معاہدے کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے ، رہی حماس کے وجود کی تو بات تو اس کے باقی سینئر کارکنوں کا پیچھا بعد میں کیا جا سکتا ہے۔اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے سابق عہدیداروں نے خط میں ٹرمپ سے کہا ہے کہ اسرائیلیوں میں ان کی ایک ساکھ ہےاور وہ نیتن یاہو پر جنگ کے خاتمےاوریرغمالیوں کی واپسی کیلئےدباؤ ڈال سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید