کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین آرمی کیخلاف مبینہ توہین آمیز بیان کےمعاملے پر کانگریس کےمرکزی رہنما راہول گاندھی کیخلاف لکھنو کی خصوصی عدالت میں زیرالتوامجرمانہ ہتک عزت کارروائی پر پابندی لگادی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس آگسٹائن جارج مسیح نےفریقین کےدلائل سنے کے بعد کیا۔ تاہم عدالت نے راہول گاندھی کے تبصرے پر انہیں سرزنش کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ وہ ایسےمعاملات پارلیمنٹ میں اٹھانے کے بجائے سوشل میڈیا پر کیوں اٹھاتے ہیں۔عدالت نے انہیں تنبیہہ کرتے ہوئےکہاکہ آپ ایک سچے ہندوستانی ہیں توآپ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ عدالت نے 2022کے اس معاملے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری رکھتے ہوئے کارروائی پر پابندی لگائی، سپریم کورٹ اب اس معاملے پرکارروائی تین ہفتے بعد کرے گی۔