• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت صحافت کیلئے خطرناک ترین ملک، عالمی فہرست میں 11 درجے تنرلی

ورلڈ پریس انڈیکس میں بھارت کی 11 درجے تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ 161ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف)کا کہنا ہے کہ بھارت صحافت کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

بھارت میں آزادی صحافت بحران کا شکار ہے، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت تشویشناک ہے، مقبوضہ وادی میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے ساتھ نام نہاد عارضی حراست میں رکھا جاتا ہے۔

آر ایس ایف کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، سیاسی طور پر متعصب میڈیا اور میڈیا کی ملکیت کا ارتکاز یہ سب ظاہر کرتے ہیں کہ بھار ت میں آزادی صحافت بحران کا شکار ہے۔

مودی کے اقتدا ر میں آنے کے بعد بھارت میں صحافت کے حالات یکسر بدل گئے۔ مودی سرکار پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو ہراساں اور حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

صحافیوں کے خلاف ہتک عزت، بغاوت، توہین عدالت اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ ہندوتوا کے کارندے ناقد صحافیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید