• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی ٹینکوں کبھی قلم سے وزیراعظم گھر بھیج دیا جاتا ہے، جاوید لطیف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کبھی ٹینکوں سے تو کبھی قلم سے وزیراعظم گھر بھیج دیا جاتا ہے،سینئر قانون دان شاہ خاور نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 14مئی کو الیکشن کروانے کے حکم پر عملدرآمد اب ممکن نہیں ہے،سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو غلطی کا احساس ہوگیا ہے کہ اسے سیاسی معاملات میں نہیں پڑنا چاہئے تھا،وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ جس کے پاس اختیار و طاقت ہوتی ہے اسے اپنی غلطی کا احساس اختیار جانے کے بعد ہوتا ہے، چیف جسٹس نے موجودہ حکومت کا بازو مروڑ کر سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے دو جج مقرر کیے، انصاف دینے والے ادارے نے 2017ء میں بلنڈر کیا مگر اپنے فیصلے پر نظرثانی کیلئے تیار نہیں ہے، پارلیمان اس نکتہ پر کھڑی ہے کہ قانون بنانا ہمار ااختیار ہے یا نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید