• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں آئین کی تشریح اور سپریم کورٹ اختیارات پر بحث شروع

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں بھی آئین کی تشریح اور سپریم کورٹ کے اختیارات پر بحث شروع ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے عدلیہ کی میٹنگ میں عدالتی کمیٹی کا سپریم کورٹ پر بل لانے پر غور کیا گیا۔ بل کے ذریعے سپریم کورٹ پر نیا ضابطہ اخلاق لاگو کیا جائے گا، بحث کے دوران کمیٹی کے سامنے پیش گواہان 2دھڑوں میں تقسیم دکھائی دیے۔ بل مخالفین نے سپریم کورٹ پر ایسا بل لانے کے اختیار پر سوال اٹھا دیا جبکہ بل کے حامیوں کا کہناہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے ایسا کوئی اخلاقی ضابطہ لاگو نہیں کیا۔اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ کے جج کلیرنس تھامس سے متعلق رشوت لینے کی رپورٹیں سامنے آ چکی ہیں،جس کے باعث عدلیہ مشکلات کا شکار ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جج کلیرنس تھامس نے 2006ء سے بندکمپنی سے سالانہ 50 ہزار سے ایک لاکھ ڈالرلیے۔انہوں نے ری پبلکن سرمایہ کار کے خرچے پرشاہانہ بیرون ملک دوروں کا بھی اعتراف کیاتھا۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی کی سماعت میں شہادت دینے سے معذرت کر لی ۔ انہوں نے کمیٹی کے چیئرمین کو تحریر کیے جانے والے خط میں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔ کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین ڈک ڈربن نے ججوں کے بارے میں اخلاقی ضوابط سے متعلق ممکنہ اصلاحات پر بات کرنے کے لیے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔
یورپ سے سے مزید