• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کی تاجپوشی کنسرٹ میں فائٹر جیٹ اُڑاتے ہوئے شاندار انٹری

ٹام کروز، فائل فوٹو
ٹام کروز، فائل فوٹو 

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے گزشتہ روز ونڈسر میں ہونے والے تاجپوشی کنسرٹ میں شاندار انٹری دی۔

تاجپوشی کنسرٹ میں ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں ٹام کو ایک لڑاکا طیارہ اڑاتے اور بادشاہ کے لیے پیغام دیتے دکھایا گیا۔

ٹام کروز نےطیارے کو بادلوں میں اُونچا اُڑانے سے پہلے شاہ چارلس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’میرے بادشاہ، آپ کسی بھی وقت میرے ونگ مین بن سکتے ہیں‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی ٹام کروز کی تاجپوشی کنسرٹ میں شاندار انٹری پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید