• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیریان وائٹ کیس: نااہلی کی درخواست مسترد ہونے کا اعلامیہ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹیریان وائٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کےلیے دائر درخواست مسترد کیے جانے کے بعد عدالت عالیہ کا اعلامیہ بھی جاری ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ فیصلہ جاری ہونے کے بعد عدالتی حکام کا کہنا تھا کہ درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ 

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وضاحتی پریس ریلیز جلد جاری ہو گی۔

تاہم اب اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف محمد ساجد کی نااہلی درخواست پر 30 مارچ کو فیصلہ محفوظ ہوا۔

اس میں کہا گیا کہ کاز لسٹ کا اجرا اور فریقین کو اطلاع دیے بغیر دو ججز کی رائے اپ لوڈ کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں، کیس سے متعلق دو ججز کی اپ لوڈ رائے رولز اور روایات کے خلاف ہے۔

اعلامیے کے مطابق کیس کی دوبارہ سماعت کےلیے چیف جسٹس کی جانب سے نیا بینچ تشکیل دیا جارہا ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ویب سائٹ پر کاز لسٹ کے بغیر ججز کی رائے اپ لوڈ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید