• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکٹ میں ترمیم، سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب کے میئر کراچی بننے کا راستہ ہموار

کراچی(طاہر عزیز) غیر منتخب سیاسی رہنماوں کے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں سے میئر اور چیئرمین بننے کے راستے کھل گئے بعض وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے اپنی نشستیں چھوڑنے کی پیشکش کر دی جن میں خواتین کی ایک تعداد بھی شامل ہے کیونکہ ان میں سے متعدد ماضی میں منتخب بلدیاتی کونسلوں کے رکن رہ چکے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم سے صوبائی وزیر سعید غنی اور مشیر وسابق ایڈمنسٹریٹرمرتضیٰ وہاب کے میئر کراچی بننے کا راستہ ہموار ہوجائیگا کیونکہ انتخاب کے وقت کونسل کا ممبر ہونا ضروری نہیں رہا یہ دونوں رہنما موجودہ سٹی کونسل کے اس وقت منتخب ممبر نہیں ہیں ترمیم کے مطابق حلف کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر رکن منتخب ہونا ہو گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مذکورہ رہنماوں یا کسی دوسرے فرد کو میئربنانے کے لیے قانونی راستہ نکا لا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم جو ایک یونین کمیٹی کے چیئرمین اور دوسری یو سی سے وائس چیئر مین منتخب ہو ئے ہیں اور میئر کے امیدوار کے طور پر ان کا نام بھی لیا جا رہا تھا تاہم نئی ترمیم سے میئر کی دوڑ سے نکلتے ہو ئے نظر آرہے ہیں کراچی میں میئر کے لئے اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیا ن ہی ہےمیئر کے لئے جماعت اسلامی کے مظبوط امیدوار حافظ نعیم الرحمان ہیں جماعت اسلامی جو کہ ٹاوئنز کے چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں کے نام تقریباً فائنل کر چکی ہے ترمیم کے بعد اب اسے بھی اپنے امیدواروں میں مزید ردوبدل کے لئے آسانی ہو جائے گی کیونکہ ان کے پاس بھی ماضی میں کونسلوں کا تجربہ رکھنے والی ایک بڑی ٹیم موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید