• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی تیل کو ریفائن کرکے یورپ کو دینے پر انڈیا پر پابندی لگ سکتی ہے، یورپی یونین

برسلز( حافظ اُنیب راشد ) یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ اگر انڈیا روس سے سستا تیل خرید کر، اسے صاف کرنے کے بعد یورپ کو سپلائی کررہا ہے تو اس پر پابندی لگائی جا سکتی ہے،اقدام یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے،معاملہ جے شنکر کے ساتھ اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میں کیا ۔ واضح رہے کہ یہ انٹرویو انہوں نے یورپین دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے پہلے" EU- India نیو ٹریڈ کونسل" کے اجلاس سے ایک روز قبل دیا ۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے خبردار کیا " کہ اگر ڈیزل یا پٹرول یورپ میں داخل ہو رہا ہے اور وہ ہندوستان سے آرہا ہے اور روسی تیل سے تیار کیا جا رہا ہے، تو یہ یقینی طور پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے اور رکن ممالک کو اس کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے۔" بوریل نے کہا کہ وہ اس معاملے کو جے شنکر کے ساتھ اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ یوروپی کمیشن کے حکام نے اپنی پہلی تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل کے لئے سینئر ہندوستانی وزراء سے ملاقات کی جہاں یورپی یونین کے اعلی نمائندے اور خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے یورپ اور ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے انڈین وفد کی قیادت کی۔

یورپ سے سے مزید