• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کامیڈین کی فوج کے حوالے سے لطیفے پر معافی، پرفارمنس منسوخ

ہانگ کانگ(نیوز ڈیسک)ایک چینی اسٹینڈ اپ کامیڈین نے ملک کی فوج کے حوالے سے کیے گئے ایک لطیفے کے بعد حکام کے غصے اور اس کی نمائندگی کرنے والی کمپنی کے بارے میں سرکاری تحقیقات کے بعد اپنی تمام پرفارمنس منسوخ کر دیں ۔سرکاری میڈیا جمو نیوز کے مطابق لی ہاوشی نے پیپلز لبریشن آرمی سے وابستہ ایک جملہ استعمال کرنے کے بعد حکام کی توجہ حاصل کی، جب اس نے اپنے حالیہ مزاحیہ معمولات میں دو آوارہ کتوں کے بارے میں ایک کہانی سنائی۔بعد ازاں انہوں نے پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے شدیدپچھتاوے اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی نامناسب تشبیہ کا استعمال کیا ۔ جو ہاؤس سے معروف کامیڈین نے کہا کہ میں تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور دوبارہ سیکھنے کے لیے اپنی تمام پرفارمنس کو ختم کررہا ہوں۔ان کے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر 136,000 مداح ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید