بھارتی شہری شیوانی چکروتی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں لیکن اس کے باوجود سنیما اور شاہ رخ خان کیلئے ان کی محبت کم نہیں ہوئی۔
60 سالہ شیوانی شاہ رخ خان کی بڑی مداح رہی ہیں، انہوں نے کنگ خان کی تقریباً تمام ہی فلمیں دیکھی ہیں۔
زیر علاج ہونے کے باوجود بھی چکروتی نے شاہ رخ خان اور دپیکا کی فلم ’پٹھان‘ سنیما جا کر دیکھنے کی ضد کی۔
ان کے کمرے میں شاہ رخ خان کی 2000 کے اوائل کی فلموں کے پوسٹرز چسپاں ہیں۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیوانی نے کہا کہ میں اب اپنی زندگی کے آخری دن گن رہی ہوں کیونکہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ میں اب زیادہ عرصہ نہیں جی پاؤں گی۔
ان کا کہنا تھا لیکن میری ایک آخری خواہش ہے کہ میں مرنے سے پہلے شاہ رخ خان سے مل لوں۔
وہ چاہتی ہیں کہ شاہ رخ خان کیلئے بنگالی کھانا پکائیں، انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں شاہ رخ میری بیٹی کو دعا دیں۔