• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرینِ فلکیات نے زمین سے تقریباً 200 نوری سال کے فاصلے پر ایک کم عمر ستارے کے گرد دو سیاروں کی نشان دہی کی ہے جو ابھی تشکیل کے مراحل میں ہیں۔سائنس دانوں نے ایک گیس اور غبار کی دو اقراص (ڈِسک) کی پرچھائیاں دیکھی ہیں جو’’ ٹی ڈبلیو ہائڈرے‘‘ نامی ستارے کے گرد موجود ہیں۔

ان اقراص کے متعلق خیال ہے کہ یہ دو سیارے ہیں جو ابھی تشکیل کے مراحل میں ہیں۔ایک تحقیق میں محققین نے کہا کہ نتائج یہ بتاتے ہیں کہ 4.6 ارب سال قبل جب زمین اور نظامِ شمسی کے دیگر سیارے تشکیل کے مراحل میں ہوں گے تو کیسے دِکھتے ہوں گے۔

ٹی ڈبلیو ہائڈرے ایک ریڈ ڈوارف ستارہ ہے، جس کی عمر ایک کروڑ سال سے کم ہے۔ ریڈ ڈوارف ستارے سب سے چھوٹے ستارے ہوتے ہیں اور یہ قسم ملکی وے میں موجود ستاروں کی سب سے عام قسم ہے۔محققین نے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور ٹی ڈبلیو ہائڈرے کے نظام میں دو اقراص کی پرچھائیوں کا مشاہدہ کیا۔پہلی پرچھائی کا مشاہدہ 2016 میں کیا گیا تھا جب کہ دوسری پرچھائی پانچ سال بعد واضح ہوئی۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید