• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں احتجاج پر گرفتار مزید 3 مظاہرین کو پھانسی

تہرن ( نیوز ڈیسک) ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں کے دوران گرفتار مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدلیہ کی جانب سے کہا گیا کہ کہ حکام نے گزشہ روز ان 3افراد کو سزائے موت دے دی جنہیں ایرانی سکیورٹی فورسز کے خلاف تشدد کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ برس ستمبر کے وسط میں اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والی مہسا امینی کی موت کے بعد ملک بھر میں کئی ماہ تک احتجاج کیا گیا تھا۔ ان 3افراد کو انہیں مظاہروں کے دوران فورسز کے خلاف تشدد کے ارتکاب کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ماجد کاظمی، صالح میر ہاشمی اور سعید یعقوبی کو مرکزی شہر اصفہان میں ایک مظاہرے کے دوران اسلحہ اٹھانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو تہران نے عام طور پر غیر ملکیوں کی طرف سے اکسائے گئے فسادات کا نام دیا گیا تھا۔اس دوران سکیورٹی فورسز نے ہزاروں ایرانیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ احتجاج کے دوران درجنوں سیکورٹی اہل کاروں سمیت سیکڑوں افراد مارے گئے تھے۔ ، کاظمی، میرہاشمی اور یغوبی کو نومبر میں گرفتار کیا گیا اور جنوری میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
یورپ سے سے مزید