• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کی تعمیراتی انڈسٹری میں بھرپور مواقع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 معروف کاروباری شخصیت فیصل وقار نے کہا ہے کہ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی تعمیراتی انڈسٹری میں بھرپور مواقع موجود ہیں۔

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل وقار نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پاکستان میں تعمیراتی صنعت ایک نفع بخش کاروبار ہے جبکہ اس وقت روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ ان کے بھیجے ہوئے ایک ہزار ڈالر پاکستانی تین لاکھ روپے کے برابر ہوچکے ہیں، لہٰذا اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔

فیصل وقار نے جاپان میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاک جاپان بزنس کونسل کے زریعے کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر رانا عابد حسین نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے لہٰذا جاپان میں رہنے والے پاکستانی آباد کے منصوبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کریں اور خود بھی بہتر نفع کمائیں اور پاکستان کی معیشت کی بہتری میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید