پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کرکٹ کے بعد سب سے بڑا مشغلہ ہیوی بائیک کی رائیڈ ہے۔
بابراعظم نے لاہور کی سڑکوں پر ہیوی بائیک کے ساتھ گشت کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کردی۔
ویڈیو کے کیپشن میں کپتان بابر اعظم نے لکھا کہ ’ریڈی، سیٹ، گو‘ جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں خطرناک سانپ گراؤنڈ میں آگیا۔
ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ مجھے کسی بھی نام سے پکارا جائے یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ہر کوئی اپنے انداز سے مجھے بلاتا ہے
معروف ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں اب مکمل طور پر الیکٹرانک لائن کالنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران اپنی مشہور’بیگی گرین‘ کیپ کھو دی۔
بوائز انڈر 19 پری کوارٹر فائنل میں عبداللّٰہ نواز نے بھارت کے تاونیت سنگھ منڈرا کو شکست دی۔ عبداللّٰہ نواز کی کامیابی کا اسکور 4-11، 5-11 اور 6-11 رہا۔
امریکا میں جاری ورلڈ پولیس ایمپائر گیمز میں پاکستان کے شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے، اس صورت میں گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جبکہ سپر فور کا میچ 14 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
نائب کپتان شاداب خان، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور وسیم جونیئر مکمل فِٹ نہیں ہیں۔
تھائی لینڈ کے شہر ناکھون پاتھم اور رچابوری میں ہونیوالے ٹوررنامنٹ میں 16 ٹیمیں چار گروپس میں تقسیم ہیں۔
ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی اٹلی کے جینک سنر Jannik Sinner نے ہم وطن لوکا لارڈی luca lardi کو شکست دے دی۔
پاکستان کی 4 رکنی اسنوکر ٹیم 13 سے 24 جولائی 2025ء تک بحرین کے شہر منامہ میں ہونے والے آئی بی ایس ایف کے مختلف ورلڈ ایونٹس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کے نوجوان اسکوا ش پلیئرز نے کوریا میں شروع ہونے والی 32 ویں ایشین جونیئر اسکوا ش چیمپئن شپ کے پہلے روز زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 میں سے 9 میچز میں کامیابی حاصل کر لی، مختلف ایج گروپس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پہلے بلاوائیو ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 328 رنز سے شکست دے دی۔
دورۂ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم میں لگے گا۔