سعدیہ اشفاق
1۔ ناخالص پانی… 2۔نکاسی آب کا غیر مناسب انتظام… 3۔ہوائی آلودگی
4۔ماحولیاتی امراض… 5۔کیمیائی مادے و ہتھیار… 6۔ اتفاقی و غیر اتفاقی حادثات
عالمی ادارۂ صحت ان خطر ناک عوام سے بچائو کے لئے کچھ تجاویز پیش کرتا ہے۔ صاف پانی کے حصول کے لئے شہری اور دیہی علاقوں کے تمام تر وسائل کو استعمال میں لایا جائے۔
٭…اسکولوں میں صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔
٭…پینے کے پانی کو کیمیائی مادّوں سے دور رکھیں
٭…منرل واٹر اور اُبلے ہوئے پانی کا استعمال کریں
٭…بچوں کو رفع حاجت کے بعد خصوصی صفائی کی ہدایات دیں۔
٭…گندگی پر پانی بہانے اور کوڑا کرکٹ کچرے دان میں ڈالنے کی عادت ڈالیں۔
٭…دن بھر میں کئی مرتبہ ہاتھ منہ دھونے کی عادت ڈالی جائے۔
٭…رہائش کے لئے روشن ، ہوا دار گھروں کا انتخاب کیا جائے۔
٭…بچیوں کو تمباکو اور گاڑیوں کے دھویں سے محفوظ رکھا جائے۔
٭…شور مچاتی گاڑیوں اور پریشر ہارنز پر پابندی عائد کی جائے۔
٭…رات جلدی سونے اور صبح جلد بیدار ہونے کی عادت ڈالیں۔
٭…مختلف جسمانی سرگرمیوں مثلاً سائیکلنگ ، جاگنگ اور پیراکی کو فروغ دیا جائے۔
٭…بیمار بچوں کو صحت مند بچوں سے علیحدہ رکھا جائے۔
٭…بچوں کو بازار کی تیار اور ٹھیلوں، چھابڑیوں پر بکنے والی کھلی شیاء کھانے کی اجازت نہ دی جائے۔
٭…گھریلو استعمال میں آنے والے کیمیکلز، مچھر اور کیڑے مار ادویہ کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے۔
٭…نشہ آور ادویہ کے استعمال کی سختی سے ممانعت کی جائے۔
٭…گھروں اور اسکولوں میں کیمیائی مادّوں کے مضر صحت اثرات کی تعلیم دی جائے۔
٭…اسکولوں میں بچوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جائے۔
٭…بچوں کو سڑک پار کرنے کے طریقوں کے ساتھ ٹریفک کے قوانین سے بھی آگاہ کیا جائے۔
٭…بچوں کو آگ اور پانی سے بچائو کی تربیت دی جائے۔