• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے نظام میں کوئی دراڑ نہیں ہے، جرمن خفیہ ایجنسی

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روسی معاشرے میں اختلافات صدر پیوٹن کی حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ کے لیے ماسکو کے پاس افراد اور وافر ساز و سامان موجود ہے۔ جرمن انٹیلی جنس ایجنسی (بی این ڈی) کے سربراہ برونو کہل نے کہا کہ انہیں روسی صدر کی حکمرانی میں کسی قسم کی کوئی کمزوری نظر نہیں آ رہی ۔ جنگ سے متعلق روسی معاشرے میں عوامی تنقید معمول کے تنازعات کے مترادف ہے اور اس سے پیوٹن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں لاحق ہے۔ روس اب بھی طویل مدت تک جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دوسری جانب روس کے نائب وزیراعظم مارات خسنولن نے دعویٰ کیا ہے کہ اکثر مسلمان ممالک روس پر مغرب کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا قازان اقتصادی فورم میں روس اور اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کے وفود کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئی اور 100 سے زیادہ تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ اگرچہ سعودی عرب اور مصر نے یوکرین میں فوجی آپریشن پر روس کی باضابطہ مذمت کی تھی لیکن کسی بھی مسلمان ملک نے پابندیوں کی حمایت نہیں کی۔

یورپ سے سے مزید