• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر قیصر عباس گوندل تھرک کونسل کے ڈپٹی مئیر منتخب

لندن ( پ ر) کنزرویٹو پارٹی کے کونسلر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت قیصر عباس گوندل لیبر پارٹی کے امیدوار کو ہرا کرتھرک کونسل کے ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ اس کونسل سے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد مسلمان ڈپٹی میئر ہیں۔ کونسلر قیصر عباس گوندل پہلی دفعہ 2018میں لیبر پارٹی کی طرف سے کونسلر منتخب ہوئے اور2022میں لیبر پارٹی کی پالیسیوں سے اختلافات کی وجہ سے مستعفی ہو کر کنزرویٹو پارٹی کو جوائن کر لیا اور اُسی سال مئی میں ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی کے امیدوار کو اُن کے محفوظ حلقے سے شکست دے کر دوبارہ کونسلر منتخب ہو گئے۔ ان کی سیاسی، تعلیمی اور سماجی تجربے کی وجہ سے 2022میں ہی ان کو کیبنٹ ممبر فار کلچرو کمیونٹیز تعینات کر دیا گیا اور بعد میں کمیونٹی سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کا اضافی پورٹ فولیو بھی ان کو دے دیا گیا۔ پچھلے چند سال کے مختصر عرصہ میں انہوں نے بے شمار کام کئے اور کمیونٹیز کو اکٹھا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی کونسل میں مسلمانوں اور نیپالیوں کے لیے علیحدو قبرستان، مسلمانوں کے لئے مفت فیونرل سروس، ہندو، تامل اور کینیا کمونٹیز کے مذاہب کے لئے پریئر سروس ، مسلمان بچوں کے لئے سکولوں میں حلال کھانوں، بوسنینز مسلمانوں کے قتل عام کی یاد گار، لائبریری میں بارکلیز بنک اور سیٹیزنز ایڈوائس کا اجرا اور ساٹھ سے زائد مذہبی، سماجی و رفاعی آرگنائشنز کے نمائیندوں سے ملاقا تیں کر کے ان کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل کرنے سمیت متعدد کامیاب منصوبوں کا آغاز کیا۔ کونسلر قیصر عباس گوندل کا تعلق پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے معروف سیاسی گھرانے سے ہے۔
یورپ سے سے مزید