• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں جی 20اجلاس بے ضمیری ہے، نوم چومسکی

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے سری نگر میں جی 20اجلاس کی مذمت کی ہے۔ امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں قانونی معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر مقبوضہ کشمیرکو مسلح کیمپ میں بدل دیا، مقبوضہ کشمیر زمین کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر قید، تشدد، لاپتا افراد، بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کاعلاقہ ہے، تقسیم کے بعد پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر برسوں بعد اوربھی سنگین ہوگیا ہے۔
یورپ سے سے مزید