• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ شائر میں گھریلو تشدد میں تشویشناک اضافہ

سٹیفورڈ (مریم فیصل)سٹیفورڈ شائر میں گھریلو تشدد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق دوسرے جرایم میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گھریلو تشدد میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال سے رواں سال تک صرف سٹیفورڈ شائر کاونٹی میں اسی ہزار سے زائد جرائم رپورٹ ہوئے ہیں جوکہ سال دو ہزار انیس میں ستر ہزار تھے ۔ان میں ڈومسٹک ابیوز کےکیسز میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ۔ساتھ ہی نائف کرائم میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پولیس اور کرائم کمشنرکے مطابق ابھی بھی ہم لوگوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہیں تاہم کچھ جرم ایسے ہیں جو ابھی بھی ٹھیک سے رپورٹ نہیں ہو سکے ہیں یا جرم سہنے والے سامنے نہیں آتے ہیں جیسے کہ ڈومسٹک ابیوز کے کیسز میں ہے۔ اس کے لئے اب ہم یہ کر رہے ہیں کہ ان کی گہرائی تک جارہے ہیں تاکہ ایسے کیسز کے شکارافراد کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو اور وہ کھل کر سامنے آئے ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس فورس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید