• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پہاڑوں پر جا بسے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پہاڑوں پر جا بسے، تمام فون بھی بند کردیے۔

نجی خبر رساں ادارے وی نیوز کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل عثمان بزدار سے بات ہوئی تو وہ پہاڑوں پر پُرسکون تھے، اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی سے قبل عثمان بزدار پر پارٹی چھوڑنے کیلئے پریشر تھا، وہ پارٹی چھوڑنے کا پریشر برداشت کر پاتے ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔

بزدار جن پہاڑوں پر ہیں وہاں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیرا ہے اور وہ چین کی نیند سوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے فون بند کر رکھے ہیں، ان کی صحت بھی ٹھیک نہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے کوئی کرپشن نہیں کی، پولیس انہیں بلا وجہ پکڑنا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید