• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا فیلوز موروثی مرض سے بہادری سے لڑ رہے ہیں، محمد حلیم

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا میں مبتلا بچے جس بہادری کے ساتھ موروثی مرض سے لڑ رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زندگی کیلئے ترستے ان بچوں کے ساتھ خوشیاں اور محبتیں بانٹیں، تھیلی سیمیا فیلوز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرکے آپ کا اپنا وقت زندگی بھر کے لئے قیمتی بن جائے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا، انہوں نے کہا کہ یہ جاننے کیلئے کہ ان کی زندگی کتنی کٹھن ہے، عام لوگوں کا ان کے ساتھ گل مل جانا اور انہیں اپنی مصروفیات سے تھوڑا وقت دے دینا مریض بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا باعث بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہر اچھا عمل صدقہ ہے، انہوں نے درد دل رکھنے افراد سے اپیل کی کہ وہ آئیں، ایسے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں اور ان کی مشکلات جاننے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنائیت کا احساس دلائیں۔
پشاور سے مزید