لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن میں مولانا ڈاکٹر عبدالواحد قریشی کی صدارت میں ہوا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، میاں محمدرضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالدمحمود، مولانا سعید وقار، مولانا عبدالعزیز، مولانا ز بیر جمیل، مولانا سمیع اللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں علماء نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر اور ہم تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔