• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکریم شہدا پر ریلیاں، دعائیہ تقریبات ،شہدا کو نذرانۂ عقیدت پیش

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملک بھرکی طرح ملتان میں بھی یوم تکریم شہدا اور پاک آرمی سے یکجہتی کے لئے سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،تجارتی ،شہری و دیگر حلقوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، شرکا نےقومی پرچم اٹھا رکھے تھے،ریلیوں کے شرکاقومی ترانوں کی دھن پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ،مرکزی اجتماع گھنٹہ گھر چوک پر ہوا ، جہاں شہریوں نے دو سوگز کا جھنڈا لہرایا اوردفاع وطن، قانون کی عملداری کیلئے جان نچھاور کرنے والوں کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ، دریں اثنا سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ پر یوم تکریم شہدا اور یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک رفیق رجوانہ، شیخ طارق رشید، انجئینر ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو سیاست کے نام پر شہدا اور غازیوں کی یاد گاروں کی بے حرمتی کی گئی، ہم سانحہ 9 مئی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام شاہ شمس روڈ پر منعقدہ تکریم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف قریشی نے کہا کہ شہدائے پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، جن لوگوں نے شہدا کی یاد گاروں، فوجی اور قومی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، اس موقع پر حاجی نصیرالدین نسیم نے بھی خطاب کیا، یوم تکریم شہدا کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام اور صفی اللہ شیخ کی رہائش گاہ پر معززین شہر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی ، میاں آصف اخوانی اور دیگر نے کہا ہے کہ ملک و ملت پر قربان ہونے والے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جماعت اسلامی شہداکو عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے،شہدا کی تصاویر اور یادگاروں کی بے حرمتی اور توہین قابل مذمت ہے، اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ ʼʼ تکریم وسلام شہدائے پاکستان سیمینارʼʼ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان کے ناظم علا مہ عنایت اللہ رحمانی،اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدرقاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ پاک فوج ملکی وقار کی علامت ہے اور شہدا ملک وقوم کا فخر ہیں،قومی اداروں افواج نے 6 مئی کو صبر کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے،دریں اثنالوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام یوم تکریم شہدا کے موقع پرنکالی گئی، ریلی کی قیادت ظہور حسین بھٹہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن،میڈیم مسرت ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع ملتان،ملک اشفاق احمد راں اور دیگر نے کی، اس موقع پر مقررین نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،سابق ایم پی اے نواب ظہیر الدین علیزئی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ سے یوم تکریم شہداکے موقع پر ریلی نکالی گی جس میں حسن خان علیزئی ،حافظ اقبال خاکوانی ،خالد خان مہمند سمیت سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی، شرکانے پاک فوج کے شہداکو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام یوم تکریم شہدا کے موقع پرسیمینارز اور ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر قائدین نے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کیا اور سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کی، جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی اور دیگر کی قیادت میں یوم تکریم شہدا کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں،مسلم لیگ ن کے رہنماعامر منظور انصاری نے یوم تکریم شہداکے سلسلے میں منعقدہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شرکا سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے شہدا قو م کے ماتھے کا جھومر ہیں، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ”پاکستان بچاؤ“ مارچ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سید عطاءاللہ شاہ نے کی، اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویژن کے امیر صاحبزادہ علامہ مولانا محمد مجاہد اسمعیل رضوی نے جائزہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویژن کی طرف سے ”پاکستان بچاؤ“ مارچ کے استقبال کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،گزشتہ روز کیتھولک چرچ بشپ ہاؤس سے دو تلوار کینٹ تک پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی، اس موقع پرکیتھولک بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری محافظ ہے، ہم پاک فوج کے سپاہ سالار اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یوم تکریم شہداکے موقع پر سول سو سائٹی فورم اور شعور ترقیاتی تنظیم کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی یادگار میجر جہانزیب شہید نواں شہر چوک پر والدہ میجر جہانزیب شہید طاہرہ نسیم اور سماجی رہنما شاہد محمود انصاری کی قیادت میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر میجر جہانزیب شہید کی یادگار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان شہرکے زیر اہتمام یوم تکریم شہدا کے موقع پر پاک فوج زندہ آ باد ریلی نکالی گئی، اس موقع پر خواتین کارکنان نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور اس موقع پر 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت بھی کی،پی پی 215 میں پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت رہنما مسلم لیگ ن سید بابر حسین شاہ نے کی ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے ،اس موقع پر شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کی طرف سے پاک فوج سے اظہار کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی نے کی، ریلی میں بڑی کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران اورکارکنان نے شرکت کی،یوم تکریم شہداکے موقع پر محکمہ ہائی وے کی جانب سے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایکسئن ہائی وے غلام نبی نے کی‘ ریلی کے شرکاءنے ”پاک فوج زندہ باد، پاک فوج ہماری ریڈ لائن“کے نعرے بھی لگائے ، یوم تکریم شہداکے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بھی گزشتہ روز ریلی نکالی گئی جس کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی، ریلی میں سینئر فیکلٹی ممبران، نرسنگ سٹاف اور انتظامی عملے سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈائریکٹر افتخار احمد بھلی ای ٹی او ایڈمن خالد حسین قصوری ایم آر اے ون مخدوم قاسم ایم آر اے ٹو حافظ محمد جمیل دیگر تمام سٹاف کی جانب سے یوم تکریم شہدا کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی،محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام یوم تکریم شہداکے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان کے زیر قیادت سکول ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے افسران اور عملے نے شرکت کی، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے یوم تکریم شہدا کے حوالے سے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہی ملکی استحکام اور سلامتی کی ضامن ہیں ،افواج پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ اور ہرزہ سرائی کسی صورت قابل قبول نہیں ، زکریا یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی جانب سے یوم تکریم شہدا کی پروقار تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں طلبہ ، اساتذہ اور سٹاف کی جانب سے افواج پاکستان اور شہداکے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے واک اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا،یکجہتی واک میں ملی نغموں،خون گرمانے والی تقاریر اور شمعیں جلا شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر پاک فوج کے شہدااور شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، سی پی او ملتان پاک فوج کے شہداء کی فیملیز کے گھر بھی گئے اور ان سے ملاقات کی، تحائف دیئے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ، دریں اثنا پولیس ہیڈ کوارٹرز ملتان میں یوم تکریم شہدا کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے موقع پر شہدا کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ، اس موقع پر آر پی او ملتان نے ملکی دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کے لیے بے شمار قربانیاں دے رہی ہے،کمشنر ملتان محمد عامر خٹک نے شہدا کو سلام پیش کیا، یوم تکریم شہد کے موقع پر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق کی قیادت میں ملتان کے وکلا کا وفد یادگار شہدا ملتان کینٹ کی مرکزی تقریب میں شریک ہوا ، پیپلز لائرز فورم کے وکلا نے یادگار شہدا پر پھول رکھ کر دعا کی،پاکستان عوامی تحریک کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر اورممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راؤ محمد عارف رضوی نے کہاکہ پرامن سیاسی جدوجہد کے زریعے ہی عوام کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے،تقریب میں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا،انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سلطان علی خواجہ کی ہدایت پر زونل آفس ملتان اور تمام سیکٹر آفسز میں یوم تکریم شہداء کی تقاریب منعقد کی گئیں اور قرآن خوانی کی گئی ، اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے محمد سلیم نے کہا کہ ہم شہدائے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اس موقع پر شہفا کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ،سی ای او ایجوکیشن فیض احمد نےیوم تکریم شہداکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں ہم سب محفوظ ہیں ،ریلی میں شرکا نے بینرز،پینافلیکسزاور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ 
ملتان سے مزید