• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں نظر انداز لوگ درد کی شدت اور افیون کے منفی اثرات زیادہ محسوس کرتے ہیں

لندن (پی اے) بچپن میں نظراندازکئے گئے لوگ درد کی شدت اور افیون کے منفی اثرات دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔ سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ ڈنڈی یونیورسٹی کی کنسورشیم میں شامل ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جن چوہوں پر تجربات کئے ان میں سے جن چوہوں کو ابتدا میں کسی غیر معمولی صورت حال یا گڑبڑ کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ مارفین نے ان پر تیزی سے اثر دکھایا تاہم ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ ابھی انہوں نے انسانوں پراس حوالے سے تجربات نہیں کئے ہیں۔ ان تبدیلیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بچپن میں نظرانداز کئے جانے والے لوگ کیوں درد کی شدت کو زیادہ محسوس نہیں کرتے اور افیون کے منفی اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔ ریسرچ ٹیم کے اہم رکن پروفیسر ٹم ہیلس کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ بچپن میں گزرنے والے واقعات کے نتیجے میں انسان کی آخری عمرمیں صحت خراب رہتی ہے اور وہ منشیات پر انحصارکرنے پر مجبورہو جاتا ہے۔ بچپن میں نفسیاتی دھچکے اور نظرانداز کئے جانے کے عمل کی وجہ سےانسان درد کو زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کرنے لگتا ہے اور وہ درد پر کنٹرول کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں اور افیون بھی ان پر زیادہ اثر نہیں کرتی۔ پروفیسر ٹم کاکہنا ہے کہ اس ریسرچ سے اس صورت حال کے اثرات کی نشاندہی میں نمایاں مدد ملے گی۔

یورپ سے سے مزید