• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازوں سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے پولیس نے بتایا کہ مسلح افسران نے جائے وقوعہ سے ایک ملزم کو مشتبہ مجرمانہ سرگرمی اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کیا۔حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔عینی شاہد نے بتایا کہ ڈرائیور کی عمر 50برس کے قریب ہوگی، گاڑی ٹکرانے کے بعد پولیس نے ڈرائیور پر اسلحہ تان لیا تھا پولیس نے وائٹ ہال آنے والے ٹریفک کو روکنے کیلئے ناکہ بندی کردی ہے۔وائٹ ہال ڈاؤننگ اسٹریٹ کے قریب وہ مرکزی شاہراہ ہے جہاں متعدد سرکاری دفاتر ہیں۔
یورپ سے سے مزید