• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کے صوبائی الیکشن کمیشن کا اجلاس، انٹرا پارٹی الیکشن کے طریقہ کار پر غور

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے الیکشن کمیشن کا اجلاس باچاخان مرکز میں زیر صدارت صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبیداللہ عابد منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری ثناءاللہ کاکڑ ممبران ملک محراب خان کاکڑ انور خان مندوخیل اور ولی داد میانی نے شرکت کی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور اسکے طریقہ کار پر غور و خوض کیا گیا اور کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے چاہے وہ ملکی سطح پر ہو یا تنظیمی سطح پر جمہوریت اور جمہور کی حکمرانی پر عوامی نیشنل پارٹی کا نصب العین رہا ہے ہم اگر ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے تنظیم سے اس کی شروعات کرتے ہیں ملک میں جمہوریت کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے قربانیاں دی ہیںاجلاس میں ضلعی الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلیے دوروں کا شیڈول مرحلہ وار جاری کیا گیا پہلے مرحلے میں 3 جون صبح 10بجے ضلع قلعہ سیف اللہ 4 جون صبح 9بجے ضلع شیرانی 11بجے ضلع ژوب اور شام 5 بجے ضلع موسیٰ خیل5جون صبح 10بجے ضلع لورالائی ،شام 5 بجے ضلع دکی،6جون صبح 10ضلع زیارت شام 4بجے ضلع ہرنائی دوسرا مرحلہ9 جون شام 4 بجے ضلع لسبیلہ 10جون دوپہر 2بجے نصیر آباد شام 5 بجے ضلع سبی تیسرا مرحلہ15 جون صبح 10بجے ضلع چمن شام 4 بجے قلعہ عبداللہ16 جون صبح 10بجے ضلع پشین17 جون کوئٹہ سہ پہر 3 بجے ضلعی مجلس عاملوں کا اجلاس منعقد ہوں گے صوبائی چیئر مین نے تمام ضلعی تنظیموں کو ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس بروقت منعقد کرنے کے انعقاد کو ممکن بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید