• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی پی کے فیصد میں پاکستان کی مجموعی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے فیصد میں پاکستان کی مجموعی سرمایہ کاری میں رخصت ہونے والے مالی سال میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ سیاسی محاذ پر غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے میں ناکامی ہے۔ دو روز قبل نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (این اے سی) کے منظور کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق جی ڈی پی کے تناسب سے کل سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال 2021-22 میں 15.6 فیصد کے مقابلے میں رخصت ہونے والے مالی سال کے جی ڈی پی کے 13.5 فیصد تک گر گئی۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کی 0.29 فیصد شرح نمو بڑی حد تک کھپت کی قیادت کی ترقی پر منحصر تھی جس سے سرمایہ کاری اور خالص برآمدات نے معمولی حصہ ڈالا۔ کھپت کی قیادت میں ترقی کا حصہ 90 فیصد سے بڑھ کر تقریباً 97 فیصد ہو گیا جبکہ سرمایہ کاری اور خالص برآمدات کا حصہ صرف 3 فیصد کی حد میں رہا۔ مالی سال 2017-18 میں جی ڈی پی کے فیصد میں کل سرمایہ کاری 17 فیصد رہی لیکن اس کے بعد کے سالوں میں زیادہ تر سالوں میں اس میں کمی ہوتی رہی اور اب رخصت ہونے والے مالی سال کے لئے 13.5 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید