• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، 45.49 فیصد رہی، 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ملک میں رواں ہفتے 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 45.49فیصد رہی اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، 18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.52فیصد اضافہ،16 اشیاءکی قیمتوں میں کمی، 17 میں استحکام رہا، اورحساس اعشاریوں کےمطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.42فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ برس اس ہفتے مہنگائی کی شرح 16.97فیصد تھی اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں 28.52فیصد اضافہ ریکارڈ گیا گیا پاکستان بیور و آف شماریات نے 51اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جس کے مطابق 18اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 16کی قیمتوں میں کمی اور 17ا شیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ برس اس ہفتے حساس اعشاریوں کے مطابق مہنگائی کی شرح16.97فیصد تھی۔
اہم خبریں سے مزید