• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کو سلام پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی، شرجیل میر، زاہد بختاوری

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی )انجمن تاجران اور انجمن شہریان راولپنڈی کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی گزشتہ روز لیاقت باغ سے فیض آباد تک نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نےکہاکہ یہ جو یہ دہشت گردی ہے اس کے پیچھے یہودی اور مودی ہے ۔ ریلی کی قیادت مرکزی انجمن تاجران اور انجمن شہریان راولپنڈی کے صدر شرجیل میر نے کی۔ اس موقع پر انجمن شہریان راولپنڈی کے چیئرمین زاہد بختاوری بھی موجود تھے۔ شرجیل میر اور زاہد بختاوری نے کہا کہ پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرنے کیلئے ہم نے ریلی نکالی ۔ہمارے رکھوالے ہماری پاک فوج ہمارے محافظ ہیں ہم رات بھر سوتے ہیں وہ جاگ کر ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ہماری چار ڈیڈ لائنز ہیں، پہلی ڈیڈ لائن ہمارا دین ہمارا کلمہ ہے ، دوسری ڈیڈ لائن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔تیسری ڈید لائن پاکستان جبکہ چوتھی ڈیڈ لائن پاک فوج ہے۔
اسلام آباد سے مزید