راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب 2موٹرسائیکل سوار احمد خان سے 32ہزار روپے ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ڈھوک سیداں روڈ پر نوید سے چھری دکھاکر 5ہزار روپے اور موبائل،تھانہ سول لائنزکے علاقہ سرور روڈ پر عباس علی خان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ کچہری چوک کے قریب افراسیاب سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور2ہزاررروپے، کچہری کے قریب عبدالمنان سے گن پوائنٹ پر 35ہزار روپے چھین لئے گئے ،ڈبل روڈ پر منصور جیلانی کے آفس سے لیپ ٹاپ اور موبائل ،نصیرآباد میں محمد یوسف کی جیولری شاپ سے طلائی انگوٹھی مالیتی 75ہزارروپے ،گلستان کالونی میں فیصل خان نیازی ا یڈو وکیٹ کے گھر سے تالے توڑ کر ٹوٹیاں ،شاور زودیگر اشیاء مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،محمود پلازہ کے قریب ثاقب عباس کے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 85ہزار روپے ،2سونے کی انگوٹھیاں، ایک سونے کا برسلٹ او دیگراشیاء،چکری روڈ پر عدنان کی موبائل کی شاپ کے تالے توڑ کر15 موبائل ، نجی سوسائٹی سے ارجمند کے فلیٹ کے تالے توڑ کر2 لیپ ٹاپ، ایک موبائل اور 50 ہزار روپے چوری کر لئے گئے ۔ادھر وفاقی دارالحکومت میں 8 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار چار موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تھانہ کوہسار کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل جبکہ تھانہ کورال کے علاقے سے ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ،تھانہ آبپارہ کے علاقے سے ایک کار جبکہ تھانہ مارگلہ ، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے 3 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔