• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے اکتیسویں تھانے کوفعال کردیاگیا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے اکتیسویں تھانے کوفعال کردیاگیا، گزشتہ ماہ راولپنڈی میں نئے پولیس سٹیشن تھانہ ائرپورٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرکے بعدازاں سب انسپکٹر ابراہیم بلوچ کو تھانے کا پہلا ایس ایچ او تعینات کیاگیا تھا،تھانہ ائرپورٹ نے گزشتہ روزپہلی ایف آئی آردرج کرکے باقاعدہ کام شروع کردیا،تھانہ میں پہلی ایف آئی آرچوری کی درج کی گئی ،تھانہ ائرپورٹ کی عمارت کے لئے مناسب جگہ کی تلاش جاری ہے ،فی الحال اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ میں واقع پولیس چوکی ائرپورٹ میں تھانے کاعملہ کام کررہاہے ۔
اسلام آباد سے مزید