• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی خدمت کا جذبہ بھی ہر مسلمان میں ہونا چاہیے،چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان سویٹہ ہوم زمرد خان نے کہا ہے کہ اللہ پاک کی عبادت ہر مسلمان پر فرض ہے اس کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت کا جذبہ بھی ہر مسلمان میں ہونا چاہیے دوسروں کی مدد کر کے انسان اپنی اخرت کا سامان اکٹھا کر سکتا ہے مجھے تو دوسروں کی مدد کرنے میں بے حد سکون ملتا ہے پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اپ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے پمز میں 30/ 40 سال مریضوں کی خدمت میں گزار دیے اسی خدمت کے جذبے کو جاری رکھتے ہوئے آپ میرے ساتھ فاطمۃ الزہرہ ہسپتال میں غریب مریضوں کی مدد کریں یہ ہسپتال علاقہ چکری اور گردونواح کی عوام کو مفت سہولیات میسر کرتا ہے اپ بھی میرے ساتھ کام کریں تاکہ ہم سب مل کر غریب عوام اور مستحقین کی خدمت کر سکیں. پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر کے سرپرست اعلی ڈاکٹر منصور احمد، سابقہ ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ ڈاکٹر اشفاق احمد نےز مرد خان صاحب کو یقین دلایا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
اسلام آباد سے مزید