• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ،موٹرسائیکل لائسنس کیلئے لرنر کے 42دن کی شرط ختم کردی گئی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل لائسنس کے لئے لرنر کے 42دن کی شرط ختم کردی گئی ،شہری فوری طور پر صرف شناختی کارڈ کے ذریعے موٹرسائیکل کے لئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں ،قبل ازیں موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے کے لئے ڈرائیونگ لائسنس لینے سے پہلے امیدوارکو لرنر ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیاجاتاتھا جس کے اجراء کے 6ہفتے یعنی 42دن کے بعد امیدوارٹیسٹ دے کر ڈرائیونگ لے سکتے تھے ،لیکن ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے حکم پر یہ پابندی ختم کردی گئی ہے جس کے بعداب کوئی بھی شہری پنجاب کے کسی بھی ضلع میں صرف شناختی کارڈ کے ذریعے موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اپلائی کرسکتاہے ،اسے پنجاب ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیاجائے گا۔
اسلام آباد سے مزید