• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیرآباد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) منیرآباد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاگیا،تھانہ صدرواہ کو نسرین اختر نے بتایا کہ میں اپنے خاوندسجاد خان اور دونوں بیٹیوں کے ہمراہ گاؤں جانے کے لیےمنیرآباد میں گھر سے باہر نکلی اور ہم گلی میں جارہے تھے کہ سامنے سے فرخ سہیل ولد مشتاق احمد موٹر سائیکل پر آیا جس نے ہمارے دیکھتے ہوئے پسٹل نکالا اور میرے خاوند پر فائرنگ کیا جو میرے خاوند کو لگا جس سے میرا خاوند زخمی ہوکر گرگیا میرے شور کرنے پر فرخ سہیل فائرنگ کرتا ہوا جی ٹی روڈ کی جانب موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا میرا خاوند فائر لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا وجہ عناد یہ ہےکہ ہمارے مابین قبل ازیں دیوانی و فوجداری مقدمات زیر سماعت ہیں۔
اسلام آباد سے مزید