اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) شہدائے جموں تحریک آزادی کشمیر کا ہراول دستہ تھے ،اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے تمام غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات واپس لے، کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔ کشمیر ہاؤس میں اتوار کو جموں و کشمیر لبریشن سیل اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے اشتراک سے یوم شہدائے جموں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یاد دہانی کرائی کہ یہ وعدہ خود بھارت کے بانی وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے اقوام عالم اور کشمیری قوم سے کیا تھا، تقریب سے محمد فاروق رحمانی , محمود احمد ساغر, سید فیض نقشبندی , محترمہ شمیم شال, وزراء حکومت سردار جاوید ایوب ، محترمہ تقدیس گیلانی ، جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود ، راجہ خان افسر خان, عبدالحمید لون، سردار نجیب الغفور، راجہ راشد رضا، سید ضمیر الحسن، سردار صدیق نقوی، امتیاز وانی، غلام نبی بٹ، رضوان سیفی، روبینہ بٹ، سردار ماجد شریف، خواجہ عمران الحق، ساجد کیانی، خلیق احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماوں نے خطاب کیا ۔