• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہارہ کہو میں صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کیخلاف سنی علماء کونسل کا مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صحابہ کرام بالخصوص حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کے خلاف اتوار کو اٹھال چوک بہارہ کہو میں سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے قائد ڈویژن مفتی تنویر عالم فاروقی، قائد اسلام آباد حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن معاویہ، مولانا یعقوب طارق،مفتی نعیم، مفتی شاہد،مولانا عبدالصمد سمیت انجمن تاجران و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ذمہ داران نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں بتایا گیا کہ کاتب وحی،صحابی رسول حضرت سیدنا امیر معاویہؓ،کے دو گستاخوں کے خلاف ایف آئی آر درج اور ایک گستاخ گرفتار کرلیا گیا ہے،چند دن قبل بھی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے دو گستاخوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی اور اب وہ جیل بھی پہنچ چکے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اختیار کر کے ہی بدامنی کو روکا جا سکتا ہے قانون کی حکمرانی کے لیے جدو جہد پر قائد ڈویژن حضرت مولانا مفتی تنویر عالم فاروقی،قائد اسلام آباد حافظ نصیر احمد، شیر اسلام آباد مولانا عبدالرحمن معاویہ، مولانا یعقوب طارق سمیت تمام قائدین کو بہت بہت مبارک ہو ۔
اسلام آباد سے مزید