راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 8 ملزموں کو گرفتار کرکے 7کلو سے زیادہ چرس اور 150گرام ہیروئن برآمد کرلی ، تھانہ صادق آباد پولیس نے دوملزموں کو گرفتارکرکے 3کلو320 گرام چرس، مورگاہ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتارکرکے ایک کلو 160گرام چرس برآمد کی،سول لائن پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے ایک کلو 240گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 820گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے 520 گرام چرس اور150گرام ہیروئن برآمد کرلی۔