• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد ،شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنیوالے 3ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)محمدی کالونی میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 3ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو سب انسپکٹر ثاقب علی خان نے بتایاکہ دوران گشت محمدی کالونی موجود تھا کہ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی آواز آئی جس پر میں معہ ہمرائیاں موقع پر پہنچے تو شفیق الرحمان کے بیٹے کے شادی میں چند اشخاص آتش بازی میں مشغول پائے گئے جنکو منع کیاتووہ پولیس پارٹی کے ساتھ گلوگیر اور ہاتھا پائی پر اتر آئے اور دھکے دینے لگے اور آتش بازی جاری رکھی جن میں سے 3 اشخاص کو قابو کر لیا جن کے ہاتھوں میں آتش بازی کا سامان اٹھایا ہوا تھا۔
اسلام آباد سے مزید