• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 قمار بازگرفتار،داؤ پر لگی رقم ، موبائلز اور تاش کے پتے برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) قماربازی کے الزام میں 6 ملزموں کوگرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم ، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرلئے گئے، تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا، جن سے داؤ پر لگی رقم 35 ہزار 420روپے، 7موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔ ادھر چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 2مسروقہ موبائل فون برآمدکرلئے گئے ، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کاکہناہے کہ زیر حراست ملزم سے تین لاکھ روپے مالیت کے 2 مسروقہ موبائل فون برآمد ہوئے، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ زیرحراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید