• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں آج مزید بارش کاامکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد کے بعض مقامات پر اتوار کی شام تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی تاہم جڑواں شہروں کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہا، گزشتہ روز دن بھر کی گرمی اور حبس کے بعد شام کو کالی گھٹائیں چھا گئیں اس دوران جڑواں شہروں کے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جل تھل ہو گیااور موسم خوشگوار ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، شمالی مشرقی و جنوبی بلوچستان ، کشمیر ، پنجاب ، سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد سے مزید